تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آن لائن فوڈ کے نام پر ڈکیتی کرنے والے ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی: شہر قائد میں آن لائن فوڈڈیلیوری کے نام پر ڈکیتی کرنے والے گرفتار ملزم عبدالرؤف نے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے نام پر ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے یونیفارم، باکس اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔

ملزم عبدالرؤف نے بتایا کہ دس دن قبل فوڈ چین میں ملازمت اختیار کی تھی، پیسے نہیں تھے اس لیے ڈکیتی کی واردات کی، بیگ میں پستول ہونے کی وجہ سے کوئی شک نہیں کرتا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ 2011 میں اسلحہ خریدا تھا اور ڈکیتی کے دوران باکس میں پستول رکھ کر کارروائی کرتا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوئی کے مطابق ملزم گھروں کے دروازے بجا کر بہانے سے فوڈ سپلائی کا بتاتا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عبدالرؤف نے اسٹریٹ کرائم کی 21 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -