تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین میں طیارہ تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

بیجنگ: چین میں مسافر بردار طیارہ تباہ ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں حادثے کا شکار ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ عمودی شکل میں سیدھا زمین کی طرف گیا۔

برطانوی میڈیا نے بھی طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ چین کے علاقے کومنگ سے گوانگ ژو جا رہا تھا جبکہ اس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ یہ گوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے کے بارے میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم 132 مسافروں کو لے جانے والے اس طیارے کے کریش کے بعد کسی کے بچ جانے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں 132 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے نے دوپہر ایک بجے اڑان بھری تھی جو اپنے مقررہ وقت پر منزل پر نہیں پہنچا جب کہ طیارے کی فلائٹ ٹریکنگ 2 بجکر 22 منٹ پر ختم ہوچکی تھی اور اس وقت طیارہ 3225 فٹ کی بلندی پر تھا اور اس کی رفتاری 696 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، پرواز نے تین بجکر 5 منٹ پر اپنی منزل پر لینڈ کرنا تھا۔

چینی ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں کریو ممبران سمیت 132 افراد سوار تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ جنگل میں آگ کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

Comments

- Advertisement -