جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، نائیک شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں نائیک شہید اور7 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 سالہ نائیک یاسین شہید اور 7جوان زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں سلک کور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیاتھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آواران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن، حوالدار شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب نے جام شہادت نوش کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی سیکورٹی فورسز نے آواران میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، یہ کارروائی آواران کے علاقے کیل کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں