تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسر شہید

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان کےعلاقے انگوراڈا میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسر شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقےانگوراڈا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی بہادری سےلڑتےہوئےشہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور ٹیم نے دہشت گردوں کا دلیرانہ اندازمیں مقابلہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی نے مادر وطن پرجان نچھاورکی،مسلح افواج،انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مادروطن کو دہشت گردی سےپاک کرنےکےعزم کااعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال تین جنوری کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

شہید ڈائریکٹر نوید آئی ایس آئی سی ٹی ڈویژن میں تقریباً 18 سالہ تجربہ رکھتے تھے۔ ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر نے پاکستان میں درجنوں بدنام زمانہ دہشتگردوں کی ہلاکت اور گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

بعد ازاں تیس جنوری کو کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عمر نیازی نامی دہشت گرد کو اس
وقت ہلاک کیا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -