اشتہار

کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 کلاشکوف، 4 دستی بم ، بھاری مقداد میں گولیاں ،ہینڈ گرنیڈ اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر دہشت گردی کی مبینہ منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی۔

پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے دھنی بخش گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 کلاشکوف، 4 دستی بم برآمد کرلئے۔

- Advertisement -

آپریشن میں بھاری مقداد میں گولیاں ،ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور گولیاں خالی پلاٹ سے برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیر شیخ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور دستی بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل ٹیم طلب کرلی ہے۔

آپریشن ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں کیا گیا، آپریشن میں ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے بھی شریک تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق کومبنگ آپریشن میں آرآر ایف کی نفری بھی شریک تھی ،اسلحہ کو تحویل میں لیکر فارنزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر اسلحہ بارود کسی دہشت گردی کی نیت سے چھپایا گیا تھا، اسلحہ کہاں سے آیا، تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں