ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ میجر شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے میجر بابر خان شہید ہوگئے، علاقے میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گی، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

چند روز قبل ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں دہشتگرد انعام اللہ مارا گیا تھا۔

مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، دہشتگرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں