تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹیسلا انسان نما روبوٹ بھی تیار کرے گی!

نیویارک :‌ٹیسلا کمپنی نے الیکٹرک کار کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی انسان نما ربورٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک سیٹلائٹ، دماغی چپ اور خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا نے انسان نما روبوٹ تیار کررہی ہے۔

ٹیسلا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا جس کا نام آپٹیمس رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آپٹیمس کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کے قریب ہوگا اور یہ روبوٹ کپڑے کی دکان میں رکھے کسی مجسمے کی طرح نظر آئے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روبوٹ ان کاموں کو انجام دے گا جو اکتاہٹ کا باعث بنتے ہیں اور پرخطر ہیں، ساتھ ہی یہ روبوٹ 20 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ربورٹ کو حرکت دینے کے لیے 40 ایکچوایٹرز نصب کیے جائیں گے۔ تمام ایکچوایٹرز برقی مقناطیسی انداز میں کام کرتے ہوئے روبوٹ کے مختلف حصوں کو حرکت دیں گے۔

Comments

- Advertisement -