تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حجاب اتارنے کا مطالبہ: ٹیکساس آرٹ میلے کی انتظامیہ نے مسلم اولمپئین سے معافی مانگ لی

ٹیکساس: ساوتھ ساوتھ ویسٹ آرٹس فیسٹیول کی انتظامیہ نے امریکی اولمپئین ابتہاج محمد سے ایک والنٹئیر کی جانب سے حجاب اتارنے کے مطالبےکی معافی مانگ لی۔

امریکی اولمپئین ہفتے کے روز فلم اورمیوزک ایونٹ میں شناختی بیج لگارہی تھیں کہ ایک والنٹئیر نے ان سے کہا کہ تصویر بنوانے کے لئے انہیں حجاب اتارنا ہوگا۔

ابتہاج نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ میں نے اس والنٹئیر کوبتایا بھی کہ یہ میری شرعی ذمہ داری ہے تاہم وہ اپنی ضد پر قائم رہا۔

ایونٹ انتظامیہ نے اس واقعے پرابتہااج محمد سے معافی مانگی اور بین الاقوامی خبررساں ادارےکو ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ مذکورہ والنٹئیر کوایونٹ سے ہٹایا جاچکا ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -