تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

ماں نے چھرا گھونپ کر 3 کمسن بچوں کو قتل کر ڈالا

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے بے دردی سے اپنے تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے پانچ چھوٹے بچے تھے جن میں سے تین کو قتل کر دیا۔

چائلڈ پروٹیکٹو سروسز کو شبہ تھا کہ خاتون اپنے بچوں کی ٹھیک طرح نگرانی نہیں کر پا رہی لہٰذا ٹیم نے اچانک ملزمہ کے گھر کا دورہ کیا۔

خاتون کو جیسے ہی پروٹیکٹو سروسز ٹیم کی آمد کا علم ہوا اس نے چھرا گھونپ کر تین بچوں کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا جو اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 کے درمیان ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون نے ایسا کیوں کیا؟

Comments