تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عوامی ردعمل کے پیش نظر انتظامیہ نے میوزیم سے ٹرمپ کا مجسمہ ہٹا دیا

واشنگٹن : ٹرمپ کی سفید فام بالا دستی کے نظریے پر نالہ سیاحوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر اپنی بھڑاس نکال دی، انتظامیہ کو مجبور ہوکر مجسمہ ہٹانا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے دور صدارت کے دوران بھی ٹرمپ عوام میں ناپسند رہے تو دوسری جانب اپنے متنازعہ فیصلوں کے باعث خاصہ مقبول رہے لیکن اپنی صدارت تمام ہونے پر انتخابی نتائج نہ ماننے اور پارلیمنٹ پر حامیوں کے ذریعے حملہ کروانے نے ٹرمپ کی مقبولیت نچلی سطح پر پہنچادی۔

ٹرمپ کی مقبولیت میں اس قدر کمی ہوچکی ہے کہ ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بھی بند کردیا اور اب صرف پانچ سے چھ فیصد لوگ ہی ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی نے مخالفین کو مزید ہمت دی اور ٹرمپ کے مجسموں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ایسا ہی ایک واقعہ ریاست ٹیکساس کے میوزیم میں لگے مجسمے کے ساتھ پیش آیا۔

سیاحوں کی جانب سے مجسمے پر بارہا مکے مارے جانے کے باعث عجائب گھر کی انتظامیہ نے موم سے بنے مجسمے کو ہٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق میوزیم انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ ہٹایا تاہم ساتھ ہی عندیہ دیا کہ ان کا مجسمہ دوبارہ اس وقت میوزیم کی زینت بنایا جائے گا جب حالیہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مجسمے کو بھی میوزیم میں رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -