تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس، بھوک سے تڑپتے بندروں کو کئی روز بعد کھانا مل گیا، دل سوز ویڈیو

میلانیا: کرونا وائرس کی وجہ سے  تھائی لینڈ میں بھوک سے تڑپتے ہزاروں بندوں کو کئی روز بعد کھانا مل گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے علاقے لوپبوری کے مقامی افراد نے بھوک سے تڑپتے ہزاروں بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا اور انہوں نے ایک لنچ باکس میں ڈبل روٹیاں بھر کر اسے سڑک پر رکھ دیا۔

کرونا کی وجہ سے سیاحوں کے داخلے پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد سے بندروں کو مناسب خوراک نہیں مل پا رہی جس کی وجہ سے انہیں کئی روز بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے وہ کوئی بھی چیز دیکھ لیں تو اُسے حاصل کرنے کے لیے دوسرے ساتھی کو مارنے تک سے گریز نہیں‌ کرتے۔

مقامی افراد نے لنچ باکس رکھنے کے بعد ویڈیو بنائی تاکہ وہ دیگر لوگوں کو ویڈیو ریکارڈ کر کے دکھا سکیں کہ بندر بھوک سے کس قدر متاثر ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بندروں کو کھانے کی خوشبو پہنچی تو ہزاروں کی تعداد میں بھوک سے بلکتے بندر جھنڈ کی صورت میں وہاں پہنچ گئے اور ڈبل روٹی حاصل کرنے لگے۔ ڈبل روٹی حاصل کرنے کے نتیجے میں کچھ بندروں کا آپس میں شدید جھگڑا بھی ہوا۔

جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والے اداروں نے مقامی افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بندروں کو میٹھے مشروبات یا کھانے نہ دیں کیونکہ اس کی وجہ سے اُن کی اموات ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

محکمہ جنگلی حیات کے افسر نے بتایا کہ ’اس علاقے میں بندروں کی آبادی انسانوں سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے اُن کی خوراک کا مناسب بندوبست نہیں ہو پارہا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس کے بعد حکومت نے سیاحت پر پابندی عائد کی ورنہ یہاں روزانہ سیکڑوں سیاح آتے تھے جو بندروں کو کھانا ڈال دیتے تھے اس لیے ہمیں کبھی خوراک کا مسئلہ پیش نہیں آیا‘۔

Comments

- Advertisement -