تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

انسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کا کیس سیشن کورٹ منتقل کر دیا

ایڈیشنل سیشن جج سمیت پولیس افسران سے متعلق عمران خان کیخلاف کیس انسدادہشتگردی کی عدالت نے متعلقہ فورم کو منتقل کر دیا.

انسداد دہشتگری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کو سیشن کورٹ منتقل کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم آزاد ہے متعلقہ فورم سے ضمانت کیلئے رجوع کر سکتا ہے۔

انسداددہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹادی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت کےجج راجہ جواد عباس نے احکامات جاری کیے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

بابر اعوان نے کہا آرڈر کے مطابق اب آپ کیس سیشن جج کو منتقل کریں گے ، جس پر جج کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چالان جمع ہی نہیں کرایا گیا ،آپ کو دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کرنی پڑے گی۔

عدالت نے کہا کہ نہ ہمارے پاس چالان جمع ہوا،نہ گواہ کا بیان ہوا نہ کچھ اور ہوا تو کیا منتقل کریں گے، ہمارے پاس اب تک ضمانت کامعاملہ تھا۔

جج راجہ جوادعباس حسن نے کہا ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیارنہیں بنتا، جس پر بابراعوان کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو دیگر ضمانتوں کی درخواست لگی ہیں، مزید جو آپ آرڈر کریں۔

جج نے کہا ضمانت کی درخواست واپس کر لیں تو آپ کے لیے بہتر ہو گا، تو وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم ضمانت کی درخواست واپس نہیں لے رہے۔

جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کہاں ہیں ان سے بھی رائے لے لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -