تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایشیز کے دوران کورونا کا حملہ؛ انگلش پلیئر سے متعلق اہم خبر

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں کورونا وائرس کا حملہ، انگلش پلیئر احتیاطی ‏تدابیر کی وجہ سے متاثر ہونے سے بال بال بچ گئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران میڈیا کے ارکان کا کوویڈ نائٹین ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کیسز مثبت آنےکے بعد ‏برطانوی کمنٹیٹر ایشا گوہا اور گلین میک گرا کو کمنٹری سےہٹا دیا گیا۔

ٹیسٹ مثبت آنےوالے میڈیا ممبر نے انگلش بلے باز ڈاوڈ ملان کا انٹرویو بھی لیا لیکن صحافی نے ‏ماسک پہننے کے ساتھ سماجی دوری بھی اختیار کی ہوئی تھی جس کی وجہ سےملان کو کھیلنےکی ‏اجازت دےدی گئی۔

Second Ashes Test is hit by Covid chaos as two members of the media test  positive | Daily Mail Online

واضح رہے کہ دوسرے میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پیٹ کمنز کو کورونا وائرس سے متاثرہ ‏شخص کے ساتھ ‏قریبی رابطے پر آئیسولیشن میں جانا پڑ گیا۔

پیٹ کمنز نے ریسٹورنٹ میں جس شخص کے ساتھ کھانا کھایا اس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ‏‏کپتان کو فوری طور پر ہوٹل روم میں آئیسولیشن اختیار کرنا پڑی۔

کورونا ایس او پیز کے تحت کمنز کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے آئیسولیشن میں رہنا ہو گا اور ‏‏کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آئیسولیشن ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔

Comments

- Advertisement -