ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سعودی عرب بازی لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے عوام کو کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل طرز پر رابطے کے بہترین ذرایع فراہم کرنے میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔

عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بہترین حکومتی خدمات اور صارفین کے ساتھ کمیونیکیشن کی سہولت کی فراہمی میں سعودی عرب دنیا کے نمایاں ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

انٹرنیشنل بینک کے تحت گوٹیک نامی ادارے کی رپورٹ میں سعودی عرب میں ممتاز مقام دیا گیا ہے۔

ادارے نے 4 بنیادی اور 48 ضمنی اشاریوں کی بنیاد پر دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتی خدمات کا جائزہ لیا جس کے بعد کہا گیا کہ سعودی عرب دنیا کے ان بہترین ممالک میں شمار ہے جو حکومتی خدمات اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس حوالے سے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے سربراہ انجینئر احمد بن محمد الصویان نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی خدمات کی فراہمی میں نمایاں مقام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل خدمات میں مسلسل بہتری لانے کے لیے ہر وقت کوشش جاری رہتی ہے۔ ہم وژن 2030 کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں