لاہور: کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) غلام محمود ڈوگر نے فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے قابل تحسین قدم اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کے حکم کے تحت میں سہ پہر3سےشام 5بجے تک تمام ڈویژنز میں کھلی کچہریوں لگیں گی۔ پولیس افسران کھلی کچہری میں عوام و الناس کے مسائل سنیں گیں۔
سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مسائل کے حل کے لیے خود شہریوں کی دہلیز پر آئے گی، موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بزدار حکومت نے پنجاب بھر میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدر نے کہا تھا کہ ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پرحل کیے جائیں گے، متعلقہ افسران صبح 10سےدوپہر3بجے تک موجود رہیں گے، ریونیو سے متعلقہ شکایات کا جلدازالہ ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ دو اکتوبر کو بھی پنجاب حکومت نے ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائیں تھیں، ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کیے گئے تھے۔