تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی اقامہ ہولڈرز کی بڑی پریشانی دور ہوگئی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے کئی اقامہ ہولڈرز کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک ہی سوال کا جواب دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متعدد غیرملکی جوازات سے آن لائن استفسار کررہے تھے کہ اقامہ کارڈ جو کہ توکلنا ایپ پر بھی موجود ہے، میں ایکسپائری کی تاریخ درج نہیں، اگر اقامہ کسی ادارے کے اہلکار کو دکھایا جائے تو کیا کرنا ہوگا، مدت کی تاریخ کیسے پتا لگائی جاسکے گی؟۔

جوازات نے اپنی وضاحت کے ذریعے تمام پریشانیاں دور کردیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ایکسپائری تاریخ جوازات کے سسٹم میں ہوتی ہے جو ابشر اکاؤنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے، اگر سیکیورٹی اہلکار روکتے بھی ہیں تو ایسی صورت میں اقامہ کارڈ کے نمبر سے سب کچھ معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سیکیورٹی حکام اس حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں اس ضمن میں کسی اقامہ ہولڈر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہوتے ہیں۔

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم اعلان

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے مملکت میں ڈیجیٹل سروسز کا آغاز تقریباً 10 برس قبل کیا، جس کے ساتھ ہی مرحلہ وار سعودی شہریوں اور مقیمین کا ڈیٹا جوازات کے سسٹم میں محفوظ رکھنے کے لیے ان کے فنگر پرنٹ لینے کا آغاز ہوا، ڈیجیٹل کارڈ ابشر اور توکلنا ایپ دونوں سے منسلک ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -