تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مہنگی ترین شادی، شایان شان طریقے سے ہیلی کاپٹر سے اترنے والا دلہا گرفتار کیو‌ں ہوا؟

امان: اردن کے فارم ہاؤس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی مہنگی تقریب منعقد کرنا مہنگا پڑگیا، سیکیورٹی فورسز نے دلہا سمیت 300 مہمانوں کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے صوبے الزرقا میں کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی فورسز نے ایکشن لیا اور دلہا سمیت تین سو افراد کو حراست میں لے لیا۔

شادی کی تقریب اتنی شایان شان تھی کہ دلہا ہیلی کاپٹر سے تقریب میں پہنچا تھا۔ غیرقانون طور پر تقریب کی اجازت دینے پر متعلقہ ادارے کو فارم ہاؤس کے مالک کی بھی تلاش ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دلہے کو سیکیورٹی سینٹر بھیج دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف عدالتی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ دلہے کے والد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہمانوں کو مقررہ تعداد سے زیادہ مدعو کیا، جبکہ ہیلی کاپٹر استعمال کرکے دفاعی سیکیورٹی کے حوالے سے ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

Comments

- Advertisement -