تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کتے سے ڈر کر بلی کہیں چھپ گئی ہے، کیا آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں؟

تصویر دیکھیں اس میں آپ کو درخت اور ایک کتا نظر آئے گا لیکن اسی منظر میں ایک بلی بھی ہے جو شاید کتے کے ڈڑ سے کہیں چھپ گئی ہے۔

آج ہم آپ کے لیے کچھ منفرد پہیلی لے کر آئے ہیں جس کو بوجھنے کے لیے مکمل یکسوئی درکار ہوگی تو اگر آپ کوئی ضروری کام نہیں کر رہے تو اس جانب متوجہ ہوں کیونکہ پوری توجہ ہی سے آپ یہ چلینج پورا کرسکیں گے، ویسے آپ کو بتا دیں کہ ایک فیصد سے کم لوگ ہی بلی کو ڈھونڈ پاتے ہیں۔

زندگی میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ہماری آنکھیں سامنے نظر آنے والی چیز کو دیکھنے کے قابل نہیں رہتیں یا پھر اطراف میں نظر آنے والی نمایاں چیزوں سے دھوکا کھا کر اصل حقیقت فراموش کر بیٹھتے ہیں اور اس تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

تصویر دیکھیں بظاہر اس میں آپ کو ایک کتا کسی دریا کنارے درختوں کے درمیان کھڑا نظر آرہا ہے پس منظر میں کچھ دور پہاڑ بھی دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس میں ایک اور جاندار بھی چھپا ہوا ہے۔

جی ہاں اس میں ایک بلی بھی موجود ہے چونکہ بلی اور کتے ایک دوسرے کے ازلی دشمن ہیں تو لگتا ہے کہ شاید بلی کتے کے خوف سے کہیں چھپ گئی ہے اور آپ نے اسی چھپی ہوئی بلی کو ڈھونڈنا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ نے یہ کام صرف 13 سیکنڈ میں انجام دینا ہے۔

تصویر میں نمایاں نظر آنے والی چیز کتا اور درخت ہے لیکن اگر آپ نے یہاں ایک بلی بھی دیکھ لی ہے تو یقین مانیں کہ آپ کی نظریں کسی عقاب سے کم نہیں ہیں۔

اگر آپ کو ابھی بلی نہیں ملی اور آپ اسے ڈھونڈ رہے ہیں تو ہم آپ کو کچھ اشارے دیتے ہیں۔ پہلا اشارہ یہ ہے کہ بلی کتے کے پیچھے چھپی ہوئی ہے اور دوسرا اشارہ یہ ہے کہ وہ تصویر کے نیچے نہیں ہے۔

اب ایک بار پھر کوشش کریں۔

ویسے تو اتنے اشارے کے بعد بھی آپ کو بلی مل گئی ہو گی لیکن اگر آپ کو ابھی تک نہیں ملی تو آپ خود اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ بلی کہاں چھپ کر ہمیں بے وقوف بنا رہی تھی، اسکرول کریں اور جواب جان لیں۔

بلی کتے کے خوف سے عین اس کے عقب میں اوپر کی جانب درخت کی شاخ پر بیٹھی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -