اشتہار

عثمان بزدار کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب نے عثمان بزدار کے فیملی ممبران کا نام بھی ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے ہیڈکوارٹرز سے رابطہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب نے مارچ میں بھی خط لکھا تھا تاہم اب ای سی ایل میں اہلخانہ کے نام ڈلوانے کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چند روز قبل ڈی جی خان میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ نوید احمد نے کی ،عثمان بزدار متعدد سماعتوں پر نوٹسز کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عدم حاضری پر ضمانت منسوخ کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت نے حکم دیا کہ عثمان بزدار کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر لایا جائے۔

دوسری جانب اسپیشل جج اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کردی، ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے سرکاری زمین پر غیرقانونی بس اسٹینڈ قائم کرانے پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 5افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں