چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر 3 نصف سنچریا اور ایک سنچری بنا کر سلیکشن کو درست ثابت کرنے والے سرفرازاحمد کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
ٹیم میں کم بیک کرنے والے حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر کے ساتھ ’میرا کپتان‘ لکھ کر ٹوئٹ کیا۔
The fighter mera kaptan @SarfarazA_54 pic.twitter.com/gjfiwxJpQQ
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) January 6, 2023
رضوان کی جگہ شامل ہونے والے سرفراز احمد کے بارے میں محمد رضوان نے خوشیوں بھرا پیغام بھیجا۔ ٹوئٹ میں لکھا کہ سیفی بھائی کو مین آف دی سیریز ایوارڈ ملنے پر اتنی ہی خوشی ہوئی جیسے کے مجھے ملا ہو بلکہ یقیناً اس سے بھی زیادہ۔
Brilliant knock by Saifi bhai again. This is what hardwork and belief in Allah get you. Mujhe Saifi bhai k Man of the Series hone se aisi hi khushi jase ye mujhe mila ho. Balnk yaqeenan us se bhi zada. Khush rahain @SarfarazA_54 bhai.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 6, 2023
آل راؤنڈر شاداب خان نے سرفراز احمد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ بیان نہیں کر سکتا سیفی بھائی ہماری جنریشن کیلئےکیا ہیں ہم نےسیفی بھائی سےلیڈرشپ اور ٹیم اسپرٹ اور لڑنا سیکھا ہے۔
شاداب نے لکھا کہ نتیجہ ڈرا رہا مگر یہ ایک بہترین ٹیسٹ میچ تھا، دونوں ٹیموں نے بھرپور فائٹ کی۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سرفرازا احمد حقیقی چیمپئن ہیں زبردست باری کھیلی اللہ نطرِبد سے بچائے۔
وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سرفرازاحمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک وقت پر بہترین سنچری بنائی۔
سابق اسپنر سعید اجمل نے لکھا کہ اگر سرفراز آوٹ نہ ہوتے تو پاکستان میچ جیت جاتا، کلاس سنچری بنائی جس پر ان کے لیے تالیاں۔