تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں انہونی، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں مردہ قرار دی گئی بچی دفناتے وقت زندہ نکلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تمل ناڈو کے ضلع تھیمی میں پیش آیا جہاں مردہ قرار دی گئی بچی ایسے وقت میں زندہ ثابت ہوئی کہ جب محلے دار اسے دفنا رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا تھا لیکن درحقیقت وہ زندہ تھی، آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران سب دنگ رہ گئے۔

ڈاکٹروں کی غفلت کہیں یا پھر کچھ اور لیکن گھر والوں نے آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے سارا انتظام کرلیا تھا اگر بچی زندہ دفنا دی جاتی تو اس کا ذمے دار کون ہوتا یہ اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

دومرتبہ مردہ قرار دیا گیا کورونا مریض زندہ نکلا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچی کو دفنانے کے لیے نکالا گیا تو محسوس ہوا بچی سانس لے رہی ہے بعد ازاں گھر والے فوراً بچی کو لے کر اسپتال بھاگے، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی کئی پیش آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -