11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

حکومت کا قرعہ اندازی کے بغیر ہزاروں عازمین کو حج پر بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869عازمین کو حج پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کیلئےریگولر اسکیم کےتحت 44190 کا کوٹہ تھا حج کیلئے72869 درخواستیں جمع کرائی گئیں اور قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869عازمین حج کو بھیجا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اور وزیرمذہبی امور کی خواہش پر اقدام کیاگیا اس کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

- Advertisement -

وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسوقت معاشی بحران ہے درخواست دینے والے تمام عازمین کیلئے اجازت دینے پر شکریہ اداکرتاہوں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسوقت معاشی بحران ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں