تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آج ہوگی

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب اب سے کچھ دیر بعد آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب اب سے کچھ دیر بعد آرمی پبلک اسٹیڈیم میں ہوگی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

تقریب میں سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید اپنا الوادعی خطاب کریں گے جب کہ انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17 ویں آرمی چیف ہیں۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق عسکری قیادت بھی شریک ہوگی جب کہ وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کاروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اعلیٰ سول حکام اور میڈیا کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -