کراچی: گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا سے عوامی صحت کا بحران پیدا ہوا اور ملک میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر کا غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا کے باعث معیشت کو گہرا نقصان پہنچا، وبا کے 2لاکھ 13ہزار کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 4ہزار اموات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ وبا کی وجہ سے ملک سمیت عالمی سطح پر معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معیشت اپنی پرانی شکل اختیار کررہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019-20کےدوران مہنگائی کی شرح10.74 فیصد رہی، ایک سال میں پیاز کی قیمت68فیصد اور دالوں کی قیمت 43 سے 66فیصد بڑھ گئیں۔