پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ججز کے خط پر تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

 ججز کے خط پر پی ٹی آئی نے ایوان میں تحریک التوا پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے تحریک التوا کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی  میں تحریک التوا میں 6 ججز کے خط پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا تحفظ ہر صورت ہونا چاہیے ریاست ، حکومت عدلیہ کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی اور صورتحال سے سابق وزیراعظم، کروڑوں افراد کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔

متن کے مطابق عدلیہ کی آزادی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایوان میں سنجیدہ بحث کی جائے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خط پر کمیشن بنے اور غیر جانبدار ریٹائرڈ شخصیت اس پر رپورٹ مرتب کرے، اس معاملے پر کمیشن بنائیں گے اور معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت غیر جانبدار عدالتی شخصیت کو انکوائری سپرد کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں