جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

بھارتی افسر کو پنجرے میں بند کرکے کنویں میں ڈال دیا گیا، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں محکمہ جنگلات کے سیکیورٹی افسر کو لوہے کے پنجرے میں بند کرکے کنویں میں ڈالا گیا تاکہ وہ جنگلی چیتے کو تلاش کرسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر میسوری میں اہل محکہ کو شک تھا کہ خشک کنویں کے اندر جنگلی چیتا موجود ہے جس کی تلاش کے لیے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق موقع پر پہنچنے کے بعد افسر نے حفاظتی اقدامات کے تحت کنویں کے اندر جانے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے اسے لوہے کے حصار میں ڈال کر زمین کی تہہ میں اتارا گیا اور اس نے ٹارچ لائٹ کی مدد سے چیتے کو تلاش کرنے کی کوشش کی، تاہم کنویں میں کوئی بھی جانور موجود نہ تھا۔

مذکورہ خشک کنویں کی گہرائی تقریباً 100 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ اہلکار کی جانب سے تصدیق کے بعد شہریوں کو اطمینان نصیب ہوا اور انہوں نے کنویں سے خوف کھانا چھوڑ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں