تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری، کون بازی لے گیا؟

ریاض: دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی جاری ہونے والی فہرست میں سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرپورٹس دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں آگے۔ ہوائی اڈوں کی نئی درجہ بندی ‘انٹرنیشنل اسکائی ٹریکس’ نامی ادارے نے جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ادارہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ سعودی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں نے کورونا وبا کے دوران بھی بہترین خدمات فراہم کیں جس کے باعث سعودی ایئرپورٹس عالمی سطح پر بہترین ہوائی اڈوں کی لسٹ میں شامل ہونے کا دوبارہ اعزاز حاصل کیا۔

انٹرنیشنل سکائی ٹریکس کا کہنا ہے کہ ہم نے 500 سے زیادہ بین الاقوامی ایئرپورٹس کو اپنے جائزے کا حصہ بنایا جس میں بہترین 100 ایئرپورٹس کی فہرست میں سعودی ہوائی اڈے بھی ہیں۔

ادارے کی 2021 کی جائزہ رپورٹ کے مطابق مملکت کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سعودی عرب کے ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے جبکہ اس کی پوزیشن بین الاقوامی ایئرپورٹس میں 50 ویں ہے۔

اسی طرح کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں 58 ویں، امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 68 اور کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 87 ویں نمبر پر رہا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 36 جبکہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 16ویں درجے پر آگیا۔ کنگ فہد ایئرپورٹ نے 4 درجے ترقی کی۔

ایئرپورٹس کی عالمی درجہ بندی میں مشرق وسطی کی سطح پر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیسرے، کنگ خالد پانچویں جبکہ کنگ فہد نویں نمبر پر رہا۔

Comments

- Advertisement -