تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سعودی پاسپورٹ کتنے نمبر پر آگیا؟

ریاض: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سعودی پاسپورٹ 55 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ‘پاسپورٹ انڈیکس’ کی جانب سے جاری کی گئی طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سعودی پاسپورٹ کی پوزیشن مزید بہتر ہوئی اور کئی درجہ ترقی کے بعد 44 واں نمبر حاصل کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے مملکت کا پاسپورٹ 71 ویں نمبر پر تھا۔

پاسپورٹ انڈیکس نے کہا ہے کہ متعدد ممالک میں کورونا بحران کے بعد سفری پابندیاں ہٹانے سے سعودی پاسپورٹ مزید مضبوط ہوا اور پوزیشن مستحکم ہوئی۔

پاسپورٹ کے حوالے سے فہرست میں اماراتی پاسپورٹ کو اول نمبر دیا گیا ہے جس کے ذریعہ 152 ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے جبکہ 98 ممالک کا سفر کرنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی طرح درجہ بندی میں دوسری نمبر پر نیوزی لینڈ جبکہ اس کے بعد بالترتیب جرمنی، فن لینڈ، ہنگری، سپین، اٹلی، سوئس، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا پاسپورٹ آتا ہے۔

خیال رہے کہ فہرست کے آخر میں افغانستان، عراق اور شام کے پاسپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -