جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

واٹس ایپ صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ‘ملٹی ڈیوائس سپورٹ’ سسٹم متعارف کرانے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس سپورٹ سسٹم پر کام کررہا ہے جس کے تحت صارفین بیک وقت ایک ہی اکاؤنٹ سے متعدد ڈیوائس میں واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔ اس سسٹم کو متعارف کرانے کے لیے کمپنی کام کررہی ہے، امکان ظاہر کیا گیا تھا یہ گزشتہ سال ہی مکمل کرلیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے لیے کافی عرصے سے کام کر رہی ہے، اسی سلسلے میں ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک ایک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فیچر کا نام لاگ آؤٹ ہے جو مختلف ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کرنے میں مدد کرے گا۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کے سب منتظر

یہ ملٹی ڈیوائس سپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے لنکڈ ڈیوائسز انٹرفیس میں ‘ڈیلیٹ اکاؤنٹ’ آپشن کی جگہ لے گا۔ نیا فیچر ایک ساتھ چار ڈیوائسز چلانے میں اپنے حصے کی ذمے داری ادا کرے گا۔ لاگ آؤٹ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے پبلک بیٹا یوزر کے لیے نہیں ہے۔

واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ واٹس ایپ صارفین چاہتے ہیں کہ وہ بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرسکیں اور اس کے لیے موبائل کا پاس ہونا ضروری بھی نہ ہو، اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ صارفین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے، جس سے صارفین کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں