تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اینڈرائیڈ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

گوگل نے اینڈرائیڈ فون کے صارفین کیلئے بہترین سہولت متعارف کرا دی، اب میسجز شیڈول کرنا ممکن ہوگیا۔

‘گوگل میسجز’ نے اپنے پلیٹ فارم میں ایس ایم ایس کو شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا، اینڈرائیڈ فون صارفین اس ایپ کے ذریعے اب کسی بھی وقت کا دورانیہ مقرر کرکے ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گے۔

— شٹر اسٹاک فوٹو

بہت سے صارفین اپنے عزیز واقارب کو بروقت سالگرہ کی مبارک باد یا کسی اور غرض سے اطلاع دنیا بھول جاتے ہیں اب ان کے لیے اس پریشانی کا حل نکل آیا، اینڈرائیڈ فون کے صارفین گوگل میسجز سے اب ایس ایم ایس کو شیڈول کرکے اپنی مرضی کے وقت اور تاریخ کو میسجز بھیج سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل انتظامیہ کافی عرصے سے اس سہولت کو اینڈرائیڈ فون میں متعارف کرانے کے لیے کوشاں تھی اور اس کی آزمائش گزشتہ سال سے جاری رہی۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے گوگل میسجز ایپ کو اپڈیٹ کرنا ہوگا۔

اگر آپ کے فون میں یہ ایپ نہیں تو فوراً ڈاؤن لوڈ کرکے بہترین فیچر سے فائدہ اٹھائیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوگل میسجز فون کے ڈیفالٹ ٹیکسٹ میسج ایپ پر کام نہیں کرے گا۔ نئے فیچر میں میسج پریویو اور لکھے گئے پیغام کو بدلنے سمیت ڈیلیٹ کا آپشن بھی موجود ہے، گوگل میسجز میں صرف ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز کو بھی شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -