تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈالنے کا جادوئی فائدہ!

کپڑوں کی دھلائی کے دوران اگر واشنگ مشین کے پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیا جائے تو اس کا یہ جادوئی عمل جان کر آپ حیران رہ جائیں گی۔

کپڑے دھونا ہر گھر کے معمولات میں شامل ہے، اکثر خواتین اس کے لیے ہفتہ وار تعطیل کا دن یعنی اتوار کا انتخاب کرتی ہیں تاہم دن کوئی بھی ہو کپڑوں کی دھلائی ہونا لازمی ہوتا ہے۔

اکثر خواتین قیمتی کپڑوں کی دھلائی کے حوالے سے خاصی پریشان ہوتی ہیں کہ کہیں اس کا رنگ خراب نہ ہوجائے تو آج ہم آپ کو وہ طریقہ بتاتے ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے قیمتی کپڑے بغیر کسی نقصان کے دھو کر انہیں جگمگا سکتی ہیں۔

اس کے لیے آپ نے کچھ خاص نہیں کرنا صرف کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین کے پانی میں گھریلو استعمال کا نمک ڈالنا ہے۔

نمک ڈالنے سے ہوتا یہ ہے کہ اس میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں جس سے نہ صرف کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی جلد نکل جاتی ہے اور آپ کے کپڑے صاف ہوکر چمچانے لگتے ہیں بلکہ ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا۔

کپڑوں کی دھلائی کے ساتھ اگر درج ذیل چند دیگر باتوں کا خیال رکھیں تو اس کے بھی آپ کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے۔

کپڑوں کی دھلائی کے دوران سرف کا استعمال تناسب سے کریں نہ زیادہ کہ کپڑوں کو نقصان پہنچے اور نہ کم کہ صحیح صفائی نہ ہو، دوسرا اس بات کا خیال رکھیں کہ دھلائی مکمل ہونے کے بعد واشنگ مشین کو صاف کرکے خشک کردیں تاکہ اگلی دھلائی میں اس کی بو آپ کے کپڑوں میں نہ سما جائے۔ تیسرا یہ دھیان رکھیں کہ کپڑوں کو طویل وقت تک پانی میں بھگو کر نہ چھوڑیں کہ اس سے کپڑے کا معیار متاثر ہوتا ہے۔

امید ہے کہ ان معمولی باتوں کا خیال رکھ کر آپ کپڑوں کی دھلائی کو آسان بناسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -