تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آدم خور شارک خاتون کو زندہ کھا گئی

واشنگٹن: امریکی ریاست مائن کے سمندر میں تیراکی کرنے والی دو خواتین پر خونخوار شارک نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائن کے سمندر میں شارک کے حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، متعلقہ ادارے نے اب تک ہلاک اور زخمی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

سیلفی شارک سے زیادہ خطرناک ہوگئی

رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے سمندری اطراف میں شارک حملے کی پیشگی الرٹ جاری کی تھی لیکن اس کے باوجود خواتین سمندر میں سوئمنگ کررہی تھیں، حملے کے بعد ریسکیو عملہ فوری مدد کے لیے پہنچا اور متاثرین کو اسپتال منتقل کیا، لیکن بدقسمتی سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی۔

جبکہ زخمی ہونے والی دوسری عورت کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کے مطابق ہمیں تیراکی کے دوران پتا چلا کہ زیرسمندر کوئی شے ہے جو ہم پر حملہ آور ہے، سمندے کے ساحل پر آنے تک آبی جانور متعدد وار کرچکا تھا۔

Comments

- Advertisement -