تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا آپ ‘007’ کا مطلب اور جیمز بانڈ سے متعلق یہ باتیں جانتے ہیں؟

فلمی دنیا کے سب سے بڑے جاسوس جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم “نو ٹائم ٹو ڈائی” ریلیز ہونے والی ہے، اتنے طویل سفر کے دوران بانڈ سیریز کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلمیں دیکھنے والے شائقین بانڈ سیریز کے کردار ’007 یا جیمز بانڈ‘ جو برطانوی جاسوس ہے کو بہت پسند کرتے ہیں، آئیے اپنے قارئین کو ’007‘ کا مطلب اور جیمز بانڈ سے متعلق پانچ اہم باتیں بتاتے ہیں جو یقیناً آپ کے علم میں نہیں ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by James Bond 007 (@007)

جیمز بانڈ کی پیدائش

برطانوی جاسوس جو دنیا کے بڑے بڑے مجرموں کو پلک جھپکتے ہی مار ڈالتا ہے دراصل ایک کاغذ پر پیدا ہوا یعنی جیمزبانڈ کی پیدائش ایک ناول میں ہوئی جو برطانیہ کے آئن فلیمنگ نامی مصنف نے تحریر کی تھی۔

فلیمنگ جنگ عظیم دوئم میں نیول انٹیلیجنس میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور حقیقت میں دولت و عیش و آرام کی زندگی بھی گزار چکے ہیں۔

کمانڈر فلیمنگ کے انٹیلی جنس آپریشن میں ایک اہم آپریشن جرمنی اور اسپین کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنا اور اس آپریشن کا نام ’گولڈن آئی‘ رکھا گیا تھا۔

فلیمنگ نے جاسوسی کے موضوع پر پہلا ناول ’کیسینو رائل‘ تھا، جو 1953 میں شائع ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے 13 ناول تحریر کیں جس کا متن جاسوسی پر مشتمل تھا، فیلمنگ کی تحریروں میں اپنے بیٹے کےلیے لکھی گئی ناول ’چٹّی چٹّی بینگ بینگ‘ بھی شامل ہے۔

کمانڈر فیلمنگ اپنے ناول پر بنائی گئی پہلی بانڈ فلم سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد 2 برس بعد 1964 میں انتقال کرگئے تھے۔

بانڈ سے کمائی

بانڈ سیریز کی فلم دو سے تین برس کے مختصر عرصے میں ریلیز کردی جاتی ہے صرف 1989 میں تیموتی ڈالٹن کی فلم ’لائسنس ٹو کل‘ اور 1995 میں پرائس بروسنز کی فلم ’گولڈن آئی‘ کی ریلیز میں پانچ برس کا وقفہ آیا تھا۔

اتنے کم وقت میں فلموں کی ریلیز کے باوجود بانڈ فلم سیریز مقبول ترین فلموں میں شامل رہی ہے اور یہ تیسری فلم سیریز ہے جو باکس آفس پر ’مارول اور اسٹار وارز‘ کے بعد سب سے زیادہ 8 کھرب ڈالرز کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

حال ہی میں ایمازون نے ایم جی ایم سے بانڈ کے حقوق 8.45 ارب ڈالرز میں خریدے ہیں۔

انٹرنیشنل جاسوس

ناول میں بانڈ دراصل ایک اسکاٹش باپ اور سوئس ماں کا بیٹا ہے جو ایک حادثے میں اس وقت انتقال کرجاتے ہیں جب جیمز بانڈ نوجوان ہوتا ہے۔

ساٹھ برس کے دوران ڈینیل کریگ، روگر مورے، اسکاٹش مین سین کونری، جارج لیزنبے (آسٹریلیا)، تیموتی ڈالٹن (ویلیز) اور پرائس برسنز (آئرلینڈ) جیمزبانڈ سیریز میں ’007‘ کا کردار نبھا چکے ہیں۔

خفیہ نام ’007‘

007 کا ایک خاص مطلب ہے، 00 اس لائسنس کا نمبر ہے جو خاص ایجنٹ کو حاصل ہے یعنی ’لائسنس ٹو کل‘ (خطرہ نظر آنے پر کسی کو بھی قتل کرنے کا اختیار ہے)۔

اس کوڈ میں 7 نمبر، برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی اس یونٹ کو ظاہر کرتا ہے جو ملک کے باہر کارروائی کرتی ہے۔

بانڈ کا نام ’ایم‘ ہے جو ’مشن ڈپارٹمنٹ‘ کا مخفف ہے جب کہ ’کیو‘ کوارٹر ماسٹر کا مخفف ہے جو بانڈ کو اسلحہ و دیگر سازو سامان فراہم کرتا ہے، کوارٹر ماسٹر ایک دفاعی اصطلاح ہے جس کا مطلب ایسا شخص جس کے ذمے سپلائی ہو۔

واضح رہے خفیہ ایجنسیوں کے علاوہ جرائم پیشہ گروہوں کے خاص افراد کے بھی خفیہ نام ہوتے ہیں۔

سب سے مشہور مداح

جیمز بانڈ کے مداحوں میں سب سے زیادہ مشہور نام سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا ہے جن کی دس پسندیدہ کتابوں میں ’ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آخری فلم تھی جو انہوں نے نومبر 1963 میں ڈلاس جانے سے قبل دیکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -