تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چلتی لفٹ نے خاتون اور کتے کو کچل دیا؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

براسیلیا: برازیل میں پیش آنے والے خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے، پالتو کتے اور اس کی مالکن پر قسمت مہربان ہوگئی، واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے علاقے ساؤ پالو میں ایک لفٹ کے اندر خطرناک حادثہ پیش آیا، خاتون اپنے دو پالتوں کتوں کے ہمراہ لفٹ میں داخل ہوئی اور جیسے ہی لفٹ کے چلنے کا بٹن دبایا تو اچانک ایک کتے کی رسی دروازے پر پھنس گئی جس کے باعث وہ لفٹ کے اوپری حصے پر لٹ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لفٹ چل چکی تھی لیکن خاتون نے فوراً دروازے کو ہاتھوں کی مدد سے بند ہونے سے روکا، اس دوران عورت نے خود کو لفٹ ڈور پر پھنسائے رکھا۔ اگر دوازہ بند ہوجاتا اور لفٹ اوپر یا نیچے کی طرف چل پڑتی تو ممکنہ طور پر جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے لفٹ کے اوپر لٹکے کتے کو بچانے کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگائی، جب خاتون کی کوششوں سے کچھ نہ ہوا تو اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفٹ کے عملے کو کال کی جس پر ایکشن لیا گیا، اس طرح دونوں کتوں کی زندگیاں بچ گئیں اور خاتون بھی محفوظ رہیں۔

اس واقعے میں کتے کی ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں جس کا مقامی جانوروں کے اسپتال میں علاج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -