تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا عوام کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے عہدے کا منصب سنبھالتے ہی ملک میں آئندہ 2 سال کے لیے توانائی کی قیمتوں کے تعین کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے توانائی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے آئندہ دو سالوں کے لیے گھریلو توانائی کے عام بلوں کو سالانہ ڈھائی ہزار پاؤنڈ تک محدود کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

لز ٹرس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی سطح پر توانائی کے بحران کا سامنا ہے لیکن ہم ٹیکس لگا کر ترقی نہیں کرسکتے، ٹیکس میں اضافے کے بغیر توانائی فراہمی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہمیں گیس اور بجلی کی قیمتوں پر کیپ لگانا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں برطانیہ کی ریگولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر سے بجلی اور گیس کے بلوں میں اوسطاً 80 فیصد تک ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں بھی مہنگائی کا طوفان، گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاری

اس وقت بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں ہونے والے اضافے کے بعد برطانیہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران توانائی کے بلوں میں اوسطاً اضافہ 4188 ڈالرز تک ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -