تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سوڈان کے معزول وزیراعظم گھر واپس آ گئے

شمالی افریقی ملک سوڈان میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں معزول ہونے والے وزیراعظم عبداللہ ‏ہمدوک گھر واپس آ گئے۔

امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے سوڈان میں وزیراعظم عبدالہ ہمدوک کی حکومت کا تختہ ‏الٹنے اور حکومتی شخصیات کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

عالمی برادری کی جانب سے وزیراعظم اور گرفتار شخصیات کی رہائی کے مطالبے پر معزول ‏وزیراعظم عبداللہ ہمدوک دارالحکومت خرطوم میں واقع اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔

عبداللہ ہمدوک کے ہمراہ کی اہلیہ بھی گھر واپس آئی ہیں تاہم ان کے گھر سے باہر نکلنے پر ‏پابندی عائد ہے اور مواصلاتی سمیت تمام دیگر رابطوں کے ذرائع کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ‏ہے۔

بد الفتاح البرہان، ایک جنرل جس نے اقتدار کی شریک حکمران تنظیم سوورین کونسل کی سربراہی ‏بھی کی، نے ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور کونسل اور عبوری حکومت کو تحلیل ‏کر دیا، جس کے بعد ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

پچھلے مہینے ناکام فوجی بغاوت کی سازش کے بعد سے سوڈان ایک نازک موڑ پر ہے، جب کہ ملک ‏کے طویل عرصے تک رہنے والے رہنما عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد فوجی اور ‏سویلین گروہوں کے درمیان تلخ الزامات کا آغاز ہوا ہے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس منقطع ہے، وزارت اطلاعات کے بارے میں کہا ‏جا رہا ہے کہ وہ تاحال ہمدوک کے حامیوں کے قبضے میں ہے

Comments

- Advertisement -