ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پائلٹ نے طیارہ غلط پارک کر دیا، مسافر پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد سے کراچی پہنچے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافر طیارے میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے بوڈنگ برج لگانے میں تاخیر کی وجہ سے مسافر طیارے میں پھنسے رہے۔ بوڈنگ برج جہاز کے گیٹ پر فکس نہیں ہو رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ نہ کھلنے کی وجہ سے مسافر کافی دیر تک طیارے میں ہی موجود رہے جب کہ گراؤنڈ پاور یونٹ نہ ملنے کے باعث طیارے کا اےسی سسٹم بھی بند ہو گیا طیارے میں اے سی سسٹم نہ چلنےکی وجہ سے حبس ہو گیا اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

- Advertisement -

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے کےکپتان نے طیارے کو غلط پارک کیا تھا اور غلط پارکنگ کی وجہ سے بوڈنگ برج لگنےمیں تاخیرہوئی طیارے کو پش بیک کرا کر بوڈنگ برج پر لگایا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں