تازہ ترین

صدر مملکت کا اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈ اداکار قوی خان کے انتقال کر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لواحقین اور ان کے مداحوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

صدر علوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قوی خان کی فن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار قوی خان گزشتہ شب کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی اور طویل عرصے سے علیل تھے۔

قوی خان کا فنی سفر نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنی اداکاری سے انمٹ نقوش چھوڑے۔

قوی خان پاکستان ٹیلی وژن کی پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں 14 اگست 1980 کو ملا۔

بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔ محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے درجنوں فلموں میں بھی کام کیا اور 3 نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ کا لائیو شو میں کھڑے ہوکر قوی خان کو خراج عقیدت

ان کے مشہور ڈراموں میں اندھیرا اجالا ، فشار، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شہوار، بیٹیاں، داستان نام سرفہرست ہیں۔

Comments

- Advertisement -