تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم نے 2ہزار میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کی منظوری دیدی

وزیرِ اعظم نے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ شمسی (SOLAR) بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں 10 ہزار میگاواٹ کے سولرائیزیشن کے منصوبے کا اجراء کرنے جا رہی ہے جس سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سولرائیزیشن کے منصوبے سے ملک کا انحصار مہنگے ایندھن پر چلنے والے منصوبوں سے ختم ہوگا اور قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی منصوبے کے تحت چاروں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز کو ترجیحی بنیادوں پر سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز (CTG) کے وفد نے پاکستان میں چائنہ کے سفیر نونگ رونگ کی سربراہی میں ملاقات کی۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (Karot Hydropower Project) ، CPEC فریم ورک کےتحت لگایا جانے والا پن بجلی کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -