تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سول سروس: وزیراعظم نے نظم وضبط قواعد 2020 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سول سرونٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نظم وضبط قواعد 2020 کی منظوری دے دی، محکمانہ احتساب کے عمل کو تیز کرنے کیلئے مجاز افسر کا درجہ ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے نظم وضبط قواعد 2020 کا مقصد سول سرونٹس کی کارکردگی بہتر اور محکمانہ احتساب شفاف بنانا ہے۔ محکمانہ احتساب کے عمل کو تیز بنانے کے لیے مجاز افسر کا درجہ ختم کردیا گیا۔ سول سرونٹس قواعد کے تحت اب صرف اتھارٹی یا انکوائری افسر کمیٹی میں ہوں گے۔

اس عمل سے نچلی سطح پر افسر مجاز کی جانب سے معمولی سزائیں دینے کا مسئلہ حل ہوگا۔

نئے قواعد کے تحت ہر مرحلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کر دی گئیں۔ قوانین کے ذریعے الزامات کا جواب 10سے 15دن کے اندر دینا ہوگا، انکوائری کمیٹی یا افسر کی جانب سے کارروائی مکمل کرنے کا وقت 60دن متعین کیا گیا ہے۔

سول سرونٹس قواعد2020کے تحت اتھارٹی کی جانب سے کیس کا فیصلہ 30دن میں کرنا ہوگا۔ انصاف کی فراہمی اور الزام پر شخصی سماعت کا موقع اتھارٹی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

سول سروس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لیے حکومت کا اہم قدم

پلی بارگین اور والینٹری ریٹرن کو بھی بدعنوانی کے زمرے میں شامل کیا گیا۔ نئے قوائد میں ریکارڈ کی فراہمی اور محکمانہ نمائندے کی جانب سے تاخیر کے معاملات وضع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ معطلی، ڈیپوٹیشن، رخصت اور اسکالرشپ پر افسران سے متعلق امور قوانین بھی وضع ہیں۔

Comments

- Advertisement -