تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

ریاض: سعودی عرب میں پانی کی سپلائی سے متعلق عوام کی پریشانی دور کرنے کے لیے آن لائن شکایت کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پانی کمپنی کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی منقطع ہونے کی صورت میں آن لائن شکایت کی جاسکتی ہے، صارفین ویب سائٹ کے ذریعے رجوع کریں۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ شکایت کا اندراج ویب سائٹ پر ہوگا جس کے لیے سب سے پہلے لاگن کریں، شکایات پر کلک کریں، شکایت کی نوعیت پر کلک کریں، درخواست پر کلک کریں، درخواست لکھیں اور روانہ کردیں۔

مذکورہ بالا مراحل عبور کرنے پر کمپنی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد مسائل دور کردے گی۔

صارفین اپنے بل پر شکایات بھی کرسکتے ہیں نیز صرف کئے جانے والے پانی کی مقدار بھی دیکھ سکتے ہیں، ویب سائٹ کے ذریعے پانی لیک ہونے یا سپلائی میں مشکلات کا اندراج بھی ممکن ہے۔

پانی کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ صارفین ماہانہ پانی کی مقدار کا تعین کرسکتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -