ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے فیملی وزٹ ویزے سے متعلق ایک اور اہم وضاحت جاری کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ فیملی وزٹ ویزے کی تجدید کے لیے ابشرسسٹم پر درخواست دیے ہوئے تین دن گزر گئے مزید کتنا وقت اور لگے گا؟۔
جوازات نے وضاحت پیش کی کہ آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر خودکار طریقے سے درخواست پر عمل درآمد نہیں ہورہا یا کسی قسم کی پریشانی درپیش ہے تو فوری طور پر اسی ایپ پر موجود ‘تواصل’ سروس کا استعمال کریں، یہ سروس سات دن کے اندر معاملہ حل کردے دی۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ تواصل سروس سے رجوع کرنے کی تاریخ سے سات ’ورکنگ ڈیز‘ کے اندر معاملہ حل کردیا جاتا ہے، صارف کو اس دوران کسی قسم کی دشواریاں بھی پیش نہیں آتیں۔
سعودی ویزا ہولڈرز کے لیے مشکلات
خیال رہے کہ ابشر پورٹل پر کسی بھی معاملے کی انجام دہی میں مشکل یا رکاوٹ کی صورت میں تواصل سروس پر درپیش مشکل کی وضاحت کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ تواصل سروس کا مقصد لوگوں کو گھربیٹھے وہ سہولت فراہم کرنا ہے جو جوازات کے دفتر جا کر حاصل کی جاتی ہے تاہم بعض امور میں لازمی دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔