تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی کامیابیاں، اوورسیز نے ریکارڈ توڑ دیے

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کردہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور دن بہ دن اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےتحت میسر آنے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، گورنراسٹیٹ بینک، وقارمسعود، فیصل جاوید اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےتحت مزیدسہولیات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 97 ممالک میں مقیم پاکستانیوں کومنصوبےکی سہولیات فراہم کی جا چکیں۔

ان ممالک میں اب تک82728روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولےجا چکے ہیں، اکاؤنٹس کےتحت تقریبا 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو چکیں جب کہ روزانہ کی بنیادپر تقریبا 600 سے700 اکاؤنٹس کھل رہے ہیں۔

روزانہ 6 سے7ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہورہی ہیں۔ اکاؤنٹ کےتحت فنڈز کی ترسیل میں گزشتہ ماہ میں تیزی ہوئی۔

اجلاس میں سمندرپار پاکستانیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے روڈمیپ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سہولیات کی فراہمی میں جدت لائی جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کاسب سےقیمتی اثاثہ ہیں، حکومت سمندرپار پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے۔

Comments

- Advertisement -