جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

طالبان نے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

قندھار میں طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق قندھار میں پاکستان منتقل کیا جانے والا اسلحہ پکڑ لیا گیا، افغان صوبہ ہلمندسےآنےوالےٹرک ‏کو قندھار کے ضلع دامان میں روکا گیا تو تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

طالبان نے ٹرک کےخفیہ خانوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ طالبان کمانڈر کے مطابق اسلحہ چمن ‏کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کیلئےاسمگل ہوناتھا۔

- Advertisement -

طالبان نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ کمانڈر کا کہنا ہے کہ ‏کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور ڈرائیور سے تفتیش کر رہے ہیں افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال ‏نہیں ہونے دیں گے ایک اسلحہ بھی کسی ملک منتقل کرنےکی اجازت نہیں دےسکتے۔

ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ٹرک کومیرےبغیرایک کمپاؤنڈمیں لےگئے ٹرک دوبارہ میرےپاس لایا گیا اور ‏کہا اسے پاکستان لےجاؤ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں