تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا ‏ہے۔

جمیکا میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز بھی بادل برسے جس کے باعث میچ ڈیڑھ گھنٹی ‏تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 8 گیندوں بعد ہی میچ کو دوبارہ روک دیا گیا۔

آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے اور مقررہ وقت سے قبل ہی ‏کھانے کا وقفہ کیا جائے گا اور لنچ بریک کے بعد میچ شروع ہونے کی توقع ہے۔

دوسرےروز مسلسل بارش سے پورے دن کھیل نہیں ہو سکا تھا۔ پاکستان نےپہلےروز4وکٹوں کے ‏نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ فہیم اشرف23 اور محمد رضوان 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، اسکور دو ہوا تو اظہر علی اور عمران بٹ بھی ‏پویلین لوٹ گئے۔ایسے میں کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سنبھالا۔دونوں نے چوتھی ‏وکٹ پر 158 رنز کی شراکت بنائی۔

فواد عالم جب 76 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، کپتان بابر اعظم 75 رنز بناکر ‏کیمار روچ کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ‏وکٹ سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 168 رنز کا ہدف 9 ‏وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -