اشتہار

یو اے ای: آئندہ ہفتے جاری ہونیوالے نئے کرنسی نوٹ کی خاص بات کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کا سینٹرل بینک آئندہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر 10 اپریل کو ایک ہزار درہم مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا جس کی نوعیت کچھ خاص ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سینٹرل بینک آئندہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر 10 اپریل کو ایک ہزار درہم مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کر رہا ہے۔ یہ نئے نوٹ بینکوں اور منی ایکسچینج پر دستیاب ہوں گے۔

سینٹرل بینک نے نئے نوٹ کا ڈیزائن امارات کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کرنے والے انداز میں تیار کرایا ہے۔

- Advertisement -

ایک ہزار درہم والے نوٹ کے اوپر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی تصویر ہے جس میں وہ 1974 کے دوران ناسا کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خلائی شٹل کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔ یہ خواب 2021 کے دوران مریخ کی دریافت کے مشن کے ذریعے امارات نے پورا کیا ہے۔

ایک ہزار درہم کے نوٹ کی دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیکیورٹی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ میں رائج کرنسی نوٹس میں پہلی بار SPARK FLOW DIMENSIONS استعمال کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں KINEGRAM COLORS ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں