تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تین بار کے وزیراعظم کی بیٹی کا انوکھا دعویٰ

تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق انوکھا دعویٰ کردیا۔

مریم نواز نے لندن روانگی سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں سائفر سے متعلق اظہار خیال کیا لیکن ان کی گفتگو سے اندازہ ہوا ہے کہ سائفر کیا ہوتا ہے؟ اس سے وہ بھی لاعلم ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں سائفر سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک اب پاکستان کو سائفر بھیجنے سے ڈر رہے ہیں وہ اب سائفر نہیں لکھیں گے، کیونکہ وہ سوچیں گے کہ اس سائفر کے ساتھ نہ جانے کیا ہو؟

مریم نواز نے سائفر سے متعلق یہ انکشاف تو کردیا لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ سائفردنیا نہیں لکھتی بلکہ بیرونی ممالک تعینات ہمارے اپنے سفیر لکھ کر بھیجتے ہیں۔

 

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں مریم نوازکی کم علمی پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے انہیں سائفر کی اسپیلینگ سکھانا پڑے گی پھر بتانا پڑے گا کہ سائفر ہوتا کیا ہے؟

Comments

- Advertisement -