12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ڈالر کے پَر کٹنے لگے، پاکستانی روپیہ تگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی بلند پرواز رک گئی ہے اور آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں آج کار امریکی ڈالر کی قدر میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے اور ڈالر 273 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ڈالر کی بلند پرواز بھی رک گئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج صبح بینکوں میں کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 271 روپے پر کھلا۔

ٹریڈنگ شروع ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس وقت ڈالر 274 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  11.01روپے کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

دوپہر کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 275.20 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عید تعطیلات سے قبل 27 جون کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر285.99 روپے پر بند ہوا تھا اور عید کے دوسرے روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عید تعطیلات کے بعد گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 2446 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آیا اور 100 انڈیکس 43899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ 5.9 فیصد بڑھ گئی اور 36 کروڑ حصص کا کاروبار 8 ارب روپے میں طے ہوا۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر 270 سے 272 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہر معاشیات عابد سلہری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں اور آنے والے ہفتے ڈالر کی قیمت میں کافی اتار چڑھاؤ نظر آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں