منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

گاڑی پل سے پھسل کر تالاب میں جاگری، 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کار تل سے پھسل کر تالاب میں گرنے کے باعث تین افراد ڈوب کر مرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر سرسی میں پیش آیا۔ جس کے ہیگگرنی گاوں کے پل پر سفر کرنے والی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثہ پل پر پھلسن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی تالاب میں جاگری اور گاڑی میں سوار تینوں افراد ڈوب گئے۔

حادثہ رونما ہوتے ہے مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو حکام کو اطلاع دی، جس پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی کارروائیاں انجام دیں اور متاثرین کی لاشیں تالاب سے باہر نکالیں۔

پولیس حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں