تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جیسے کو تیسا، خاتون نے پرینک کرنیوالے آئسکریم فروش کو کردیا لاجواب، ویڈیو وائرل

ترکی میں آئسکریم فروش صارفین سے مذاق کرنے میں مشہور ہیں لیکن یہاں ایک خاتون نے پرینک کرنے والے دکاندار کو ہی بے وقوف بنا ڈالا۔

ترک آئسکریم پرینک کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد اس سے ملتی جلتی ویڈیو آئے دن انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور عوام میں مقبولیت حاصل کرتی ہیں، ان ویڈیوز میں ترکی کے آئسکریم فروش اکثر صارفین سے مذاق کرتے ہیں اور ان کا یہ مذاق اس وقت تک جاری رہتا ہے کہ جب تک گاہک زچ یا مایوس نہ ہوجائے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں دھوم مچا رہی ہے جس میں ایک آئسکریم فروش خاتون صارف سے پرینک کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی یہ کوشش الٹی اس کے گلے پڑ جاتی ہے اور خاتون اس سے ہی سرعام پرینک کر دیتی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون آئسکریم اسٹینڈ کے قریب کھڑی ہوتی ہے کہ دکاندار اس کے مذاق شروع کر دیتا ہے اور ایک چھڑی کنارے پر آئسکریم رکھ کر خاتون کے سامنے آگے پیچھے گھماتا ہے، خاتون اس عمل سے زچ یا پریشان ہونے کے بجائے وہ آئسکریم اچک لیتی ہے اور کھانا شروع کردیتی ہے۔

اسی اثنا میں آئسکریم فروش ایک کون کو آئسکریم سے بھر کر اسٹک کے ذریعے خاتون کے قریب لاتا ہے جب وہ اسے پکڑنا چاہتی ہے تو وہ تیزی سے اسے الٹا دیتا ہے تاہم اس سے قبل کہ وہ مزید کچھ کرے خاتون اتنی کی پھرتی سے وہ کون اسٹک سے لپک لیتی ہے اور اس کو بھی مزے سے کھانا شروع کردیتی ہے۔

 

خاتون اس پرینک میں فاتحانہ انداز میں مسکراتی ہے لیکن ساتھ ہی اردگرد کھڑے دیگر افراد اور خود دکاندار بھی اس سے محظوظ ہوکر قہقہے لگاتے نظر آتے ہیں

اس سے قبل بھی ایک ایسی ویڈیو سوش میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک گاہک نے دکاندار کو شاندار طریقے سے بیوقوف بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -